محرم الحرام ایک ایسا مہینہ ہے جس میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؑ کی شہادت اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔
اگر کشمیر کی بات کی جائے تو یہاں پر شیعہ آبادی والے علاقوں میں محرم الحرام کی مجالسں ایک منفرد انداز میں ہوتی ہیں جن میں مرثیہ خوانی، نوحہ خوانی، اور ماتمی جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں ضلع گاندربل کے ڈب علاقے میں بھی محرم الحرام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ علاقے کے نوجوان سڑکوں اور امام بارگاہوں کی صاف صفائی کے ساتھ ساتھ سیاہ پرچم لگانے میں مصرف نظر آ رہے ہیں۔