اردو

urdu

ETV Bharat / state

Motorcyclist killed in Kangan: سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک - موٹر سائیکل سوار ہلاک

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سرینگر - لداخ شاہراہ پر کنگن کے مقام پر ایک موٹر سائیکل سوار حادثے میں ہلاک ہو گیا۔ Motorcyclist killed in Road accident

سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک
سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

By

Published : Jun 13, 2022, 1:52 PM IST

گاندربل:ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ایک ٹرک اور موٹر سائیکل کے مابین ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہو گیا۔ Truck Crushes Motorcyclist to death in Ganderbal عینی شاہدین کے مطابق ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی موٹر سائیکل سوار کو فوری طور ایس ڈی ایچ کنگن لے پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے نازک حالت میں SKIMS صورہ ریفر کیا تاہم وہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔

ہلاک شخص کی شناخت کی محمد اسماعیل بجارڈ ولد غلام نبی بجارڈ ساکنہ بابا نگری، کنگن کے طور پر ہوئی ہے۔ Road accident in Kanganپولیس نے طبی و قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کر دی۔ گاندربل پولیس نے ٹرک ڈرائیور پرویز احمد ولد غلام رسول ڈار ساکنہ گنگرہامہ، گاندربل کو حراست میں لیکر کنگن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details