گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ لاش ایک گمشدہ نوجوان کی ہے جو 24 ستمبر سے لاپتہ تھا۔Missing Youth's Dead Body Found
اطلاع کے مطابق صفاپورہ کے ینگورا علاقے میں ایلوی ایگرو بریڈنگ فارم اینڈ ہیچری کے قریب ایک نوجوان کو مردہ پایا گیا۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔ پولیس کے مطابق مذکوہ نوجوان ایلوی ایگرو بریڈنگ فارم اینڈ ہیچری میں 28 آگست تک کام کر رہا تھا۔