اردو

urdu

ETV Bharat / state

missing teacher found dead: تین روز سے لاپتہ شہری کی لاش برآمد - گاندربل ضلع میں لاپتہ ٹیچر کی لاش برآمد

جمعہ کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں لاپتہ ہوئے ایک ٹیچر کی لاش کنگن کے پاور کنال سے برآمد کی گئی۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 6:23 PM IST

Updated : Oct 23, 2023, 7:55 PM IST

گاندربل (جموں کشمیر) :وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن علاقے میں تین روز سے لاپتہ شہری کی لاش ایک مقامی پاور کنال سے بر آمد کی گئی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محمد اشرف کسانہ ساکنہ ہاری گنی ون جمعہ کو نماز فجر ادا کرنے کی خاطر گھر سے نکلا لیکن وہ دوبارہ گھر واپس لوٹ نہیں آیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق بسیار تلاش کے باوجود بھی لاپتہ شہری کا کہیں پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی تھی۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے وارثین کے حوالے کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ متوفی محکمہ تعلیم میں ٹیچر تعینات تھا اور اچانک اس کے لاپتہ ہونے اور لاش برآمد ہونے سے علاقے میں غم و اندوہ کا ماحول ہے۔ ٹیچر کی لاش آبائی علاقہ پہنچاتے ہی وہاں کہرام مچا گیا۔ مقامی باشندوں، لواحقین نے حکام سے متوفی کی موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Missing AEE Dead Body Found بارہمولہ میں لاپتہ انجینئر کی لاش برآمد

ادھر، گاندربل نے بھی معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایس او پیز کے تحت اطلاع موصول ہوتے ہی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور موت کی وجہ تلاش کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ موصول ہونے اور تمام ثبوت و شواہد جمع کرنے کے بعد ہی پولیس اس نتیجے پر پہنچے گی کہ آیا یہ موت قدرتی ہے یا قتل کا کوئی معاملہ۔

Last Updated : Oct 23, 2023, 7:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details