اردو

urdu

By

Published : Apr 13, 2022, 2:27 PM IST

ETV Bharat / state

Tourist Died in Sonamarg: سونہ مرگ میں گھوڑے سے گر کر کمسن لڑکا ہلاک

سیاحتی مقام سونہ مرگ میں گھوڑے سے گرنے کے بعد ممبئی سے تعلق رکھنے والا کمسن لڑکا ہلاک جبکہ تمل ناڈو کی خاتون زخمی ہو گئی۔ Minor boy from Mumbai dies in Sonamarg

سونہ مرگ میں گھوڑے سے گر کر کمسن لڑکا ہلاک
سونہ مرگ میں گھوڑے سے گر کر کمسن لڑکا ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کا سیاحتی مقام سونہ مرگ میں منگل کو (12 اپریل) اس وقت ہلچل مچ گئی جب ممبئی سے تعلق رکھنے والا ایک 11 سالہ لڑکا گھوڑے سے گرکر ہلاک ہو گیا۔ وہیں تمل ناڈو کی معمر سیاح خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئیں۔ اطلاع کے مطابق گھوڑے کی سواری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تمل ناڈو کی ایک معمر خاتون اور ممبئی کا ایک کمسن لڑکا گھوڑے سے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ Minor boy from Mumbai dies after falling off horse at Sonamarg

سونہ مرگ میں گھوڑے سے گر کر کمسن لڑکا ہلاک

یہ بھی پڑھیں: Stone Quarry Accident in Ganderbal: پتھر کی کان کا حصہ گرنے سے ایک مزدور ہلاک، دوسرا زخمی

دونوں کو شدید زخمی حالت میں پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ پہنچایا گیا جہاں 11 سالہ لڑکا کارتک ولد شوڈاکر دیوڈیگا ساکن ممبئی ڈومبیوالی زخموں کی تاب نہ لا کر دم تور بیٹھا۔ جب کہ تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی خاتون جس کی شناخت ششی کماری سنگھ زوجہ اجے کمار سنگھ کے طور پر کی گئی ہے کی حالت تشویش ناک دیکھ کر اس کو علاج کے لیے سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں تھانہ سونہ مرگ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ A Woman from Tamil Nadu injured at Sonamarg

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details