اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mini Truck Caught Fire in Ganderbal: سرینگر - لیہہ شاہراہ پر مال بردار گاڑی میں آگ لگنے سے سامان خاکستر

سرینگر - لیہہ شاہراہ پر منگل کو ایک چھوٹی مال بردار گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی Mini Truck Caught Fire on Sgr Leh Highway جس کے سبب گاڑی میں موجود کریانہ سامان خاکستر ہو گیا۔

Mini Truck Caught Fire in Ganderbal: سرینگر - لیہہ شاہراہ پر مال بردار گاڑی سے اچانک آگ نمودار
Mini Truck Caught Fire in Ganderbal: سرینگر - لیہہ شاہراہ پر مال بردار گاڑی سے اچانک آگ نمودار

By

Published : Jan 18, 2022, 8:31 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک مال بردار گاڑی ضلع کے مشہور صحت افزا مقام گگنگیر کی طرف جا رہی تھی اور کلن کے مقام پر اچانک گاڑی سے آگ کے شعلے بلند Mini Truck Caught Fire in Ganderbalہوئے۔

سرینگر - لیہہ شاہراہ پر مال بردار گاڑی سے اچانک آگ نمودار

شاہراہ پر مال بردار گاڑی سے اچانک آگ دھواں اٹھنے کے سبب وہاں کھلبلی مچ گئی۔ مقامی لوگوں کی خاصی تعداد گاڑی کے گرد جمع ہوئی اور ڈرائیور کو بحفاظت گاڑی سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

مقامی لوگ گاڑی میں لگی آگ پر قابو پانے میں جٹ گئے اور آگ پر کسی طرح قابو پا لیا۔ تاہم، اطلاعات کے مطابق، گاڑی میں موجود بیشتر کریانہ مال راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا تھا۔

مزید پڑھیں:Cowshed Gutted in Ganderbal: شبانہ آتشزدگی میں گئو خانہ خاکستر

گاندربل پولیس Ganderbal Policeنے اس ضمن میں کیس درج کر لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details