جموں و کشمیر پولیس Jammu and Kashmir Police نے گاندربل علاقے سے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ Militant Arrested in Ganderbal
پولیس ذرائع کے مطابق گاندربل کے سہوملہ ناگہ بل علاقے میں فوج کی 24 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 115 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ Vehicle Checking in Ganderbal کے دوران لشکر طیبہ کے ایک سرگرم عسکریت پسند محمد الطاف وانی ولد مرحوم ولی محمد وانی کو گرفتار کرلیا۔