اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھیر بھوانی میلہ 18جون سے، ناظم سیاحت نے انتظامات کا جائزہ لیا - عالمی وبا کورونا وائرس

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع کھیر بھوانی مندر کا سالانہ میلہ 18جون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

By

Published : Jun 16, 2021, 6:24 PM IST

سالانہ کھیر بھوانی میلہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ناظم سیاحت کشمیر نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔

کھیر بھوانی میلہ 18جون سے، ناظم سیاحت نے انتظامات کا جائزہ لیا

ہر سال سینکڑوں عقیدت مند جموں و کشمیر کے اطراف و اکناف سے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ میں واقع کھیر بھوانی مندر کا رخ کرتے ہیں، امسال 18جون سے میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ناظم سیاحت نے میلہ سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ کورونا سے متعلق وضع کی گئی گائیڈ لائنز کا لحاظ رکھتے ہوئے رواں برس 18جون سے کھیر بھوانی میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے میلہ کو ملتوی کر دیا گیا تھا، تاہم رواں برس وادی کشمیر سمیت جموں سے بھی مہاجر کشمیری پنڈت سالانہ کھیر بھوانی میلہ میں شرکت کی غرض سے گاندربل کا رخ کر رہے ہیں۔

کشمیری پنڈتوں کی خاصی تعداد مندر پہنچ کر انفرادی طور پوجا پاٹ کے ذریعے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

مہاجر پنڈتوں نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’شراب کی دکانوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، وہاں گائیڈ لائنز کی کھلم کھلا مخالف کی جا رہی ہے، تاہم حیران کن طور پر مندروں اور مساجد میں عبادت کے لیے ہی عوام کو کورونا گائیڈ لائنز کا پابند بنایا جا رہا ہے۔‘‘

ناطم سیاحت کشمیر نے مزید کہا کہ کورونا گائیڈ لائنز کو یقینی بنائے جانے اور میلہ کا پر امن طریقے سے انعقاد کے لیے تمام تیاریاں کی جا رہی ہیں جن میں مندر اور احاطے کی سینیٹائزیشن بھی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details