اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mega Enrolment Drive Ganderbal تولہ مولہ گاندربل میں میگا انرولمنٹ ڈرائیو - گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول تولہ مولہ

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول تولہ مولہ، گاندربل کی جانب سے منعقد کی گئی میگا انرولمنٹ ڈرائیو میں اسکول کی طالبات، اساتذہ سمیت پرنسپل نے بھی شرکت کی۔ Tulla Mulla Ganderbal Enrolment Drive

تولہ مولہ گاندربل میں میگا انرولمنٹ ڈرائیو
تولہ مولہ گاندربل میں میگا انرولمنٹ ڈرائیو

By

Published : Mar 30, 2023, 3:13 PM IST

تولہ مولہ گاندربل میں میگا انرولمنٹ ڈرائیو

سرینگر (جموں و کشمیر) :والدین کو اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکولوں میں کرانے پر مائل کرنے کی غرض سے سرکاری سطح پر انرولمنٹ ڈرائیوز کا اہتمام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وادی کشمیر میں ہر ضلع میں میگا انرولمنٹ انجام دی جا رہی ہے جس دوران گھر گھر جاکر طلبہ کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ کرانے پر مائل کیا جا رہا ہے۔ سرکاری اسکولوں میں طلباء کی تعداد کو بڑھانے کی کوشش میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ صاحبان کے علاوہ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن بھی اس مہم کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول تولہ مولہ، گاندربل میں بھی میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا آغاز پرنسپل کی سربراہی میں انجام دیا گیا۔ اس موقع پر اسکول سے ایک ریلی برآمد کی گئی جو اسکول سے نکل کر تولہ مولہ کے مختلف رہائشی علاقوں سے ہو کر گزری۔ ریلی میں اسکولی طلبہ و طالبات کے علاوہ پرنسپل اور اساتذہ نے بھی شرکت کی اور علاقے کے طلبہ کو گورنمنٹ اسکول میں داخلہ لینے کی دعوت دی۔

ڈرائیو کے موقع پر ایک مقامی طالبہ نے کہا کہ انہوں نے نجی اسکول کو خیر باد کرتے ہوئے اپنا داخلہ گورنمنٹ اسکول میں کرایا کیونکہ، ان کے مطابق، سرکاری اسکولوں میں بنیادی ڈھانچہ مضبوط بنایا گیا ہے اور یہاں کام کرنے والے اساتذہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ تجربہ کار بھی ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہاں تعلیم مفت فراہم کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:Uri Enrolment Drive: اوڑی میں میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا انعقاد

گرلز ہائر سیکنڈری اسکول تولہ مولہ، گاندربل کے پرنسپل نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے ڈھانچے کو مضبوط بنایا گیا ہے اور سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں اور یونیفارم بھی مفت فراہم کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details