گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں شاہ قلندر فوک تھیٹر نے جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز اور ضلع انتظامیہ گاندربل کے اشتراک سے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کے آڈیٹوریم میں ایک میگا کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبیر نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی اور اس ثقافتی میلہ کا افتتاح کیا۔New Kashmir New Hope Organized in Ganderbal
اس ثقافتی تقریب میں جموں و کشمیر کے نامور فنکاروں بشمول صنم سجاد، امتیاز احمد اور دیگر کئی فنکاروں نے کئی لائیو پرفارمنس کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے ضلع میں اس طرح کے ثقافتی شو کے انعقاد پر منتظمین کی تعریف کی،کشمیر کے فن اور ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مقامی فنکاروں کو مقامی فن ثقافت اور لوک روایات کے تحفظ اور فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ پروگرام میں امتیاز احمد اینڈ پارٹی کی کشمیری چھکری، سبرینا مشرک کا رف ڈانس، نشو پنڈتا کا ڈوگری ڈانس، بابا ریشی فوک تھیٹر کا بینڈ پاتھر، واحدہ مغل کا گجر رقص، اس کے علاوہ لوک رقص اور موسیقی کے پرفارمنسز کئے گئے۔