گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ادارہ ایشین میل کی جانب سے ایک ادبی تقریب زیر عنوان 'میراث' اقراء ماڈل ہائی اسکول ناگہ بل گاندربل میں منعقد ہوئی ، تقریب کے دوران صحافی و روز نامہ ایشین میل کے مدیراعلیٰ، قلمکار اور شاعر رشید راہل کی تازہ تصنیف 'جہلم کے آنسوں' اور کشمیری شاعرہ فاروقہ پروین کے شاعری مجموعہ 'آس پرگاس' کی رسم رونمائی انجام دی گئی ۔اس تقریب کی صدارت وادی کے مشہور و معروف برارڈ کاسٹر ادیب وشاعر عبدالاحد فرہاد نے کی جبکہ صحافی وشاعر امداد ساقی بطور مہمان خصوصی شامل رہے ۔تقریب میں افسانہ نگار شکیل الرحمان اور ادب نواز شخصیت وٹریڈیونین لیڈر اعجازاحمد خان اور چیرمین اقراءماڈل ہائی اسکول مولوی محمدرمضان بطور مہمانان ذی وقار شرکت کی ۔ Meeras Function held at Iqra Model High School
اس موقع پر اسکولی بچوں نے روایتی روف گاکر شرکائے تقریب کو محظوظ کیا جبکہ کئی بچوں نے اپنے میراث، تہذیب وثقافت اور زبان پر مکالے پیش کئے۔ تقریب کے دوران مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو ادب ، میراث اور کشمیر کی تہذیب و تمدن اور ثقافت سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ کشمیری ادب کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ طور ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے ۔