جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل کے مقامی لوگوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کیلئے ووسن بٹالین Wusan Battalion نے ہری گنیون گاؤں میں محکمہ آیوش، گاندربل کے تعاون سے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس میڈیکل کیمپ کا مقصد طبی دیکھ بھال فراہم کرنا اور مقامی لوگوں میں صحت مند طرز زندگی کے بارے میں بیداری لانا تھا۔ Medical Camp At Hariganiwn
Medical Camp at Hariganiwn: فوج کی ووسن بٹالین کی جانب سے ہری گنون میں میڈیکل کیمپ - etv bharat urdu
کیمپ کے دوران کل 602 مقامی افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس میڈیکل کیمپ کا مقصد طبی دیکھ بھال فراہم کرنا اور مقامی لوگوں میں صحت مند طرز زندگی کے بارے میں بیداری لانا تھا۔ Medical Camp At Hariganiwn
فوج کی ووسن بٹالین کی جانب سے ہری گنون میں میڈیکل کیمپ منعقد
کیمپ کے دوران قریبی دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے تمام عمر کے لوگوں کو شامل کرنے کے لیے کل 602 مقامی افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم اور ووسن بٹالین کی میڈیکل ٹیم نے میڈیکل چیک اپ کیا، گاؤں والوں کو بنیادی طبی امداد فراہم کی اور کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں مدد کے لیے سینیٹائزر اور ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔ میڈیکل کیمپ کے ذریعہ مقامی لوگوں کو انتہائی ضروری طبی امداد فراہم کی گئی، جنہوں نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر بھارتی فوج کا شکریہ ادا کیا۔