جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے بلدیاتی کونسل گاندربل نے توحید چوک سے بیہامہ تک مارکیٹ چیکنگ کی۔ اس دوران کئی دکانداروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔
اس دوران ایگزیکٹیو آفیسر نوید احمد نے ضلع میں قائم سبھی دکانداروں سے اپیل کی کہ' وہ پالیتھین کا استعمال کرنے سے گریز کریں اور طے نرخوں کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی چیزیں فروخت کریں۔