گاندربل: پولیس نے پیر کے روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کنگن کے علاقے سترونہ کے قریب بجلی کی نہر سے ایک لاپتہ شخص کی لاش برآمد کرلی۔ متوفی کی شناخت رفاقت احمد کسانہ ولد بشیر احمد ساکن کنگن کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے کنگن میں پاؤر کنال میں ایک لاش کو دیکھا جس کے بعد فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی۔متعلقہ تھانہ کی ایک پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے بجلی کی نہر سے لاش کو نکال لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت 25 سالہ رفاقت احمد کسانہ ولد بشیر احمد ہریگینون کے بطور ہوئی ہے ۔ بتادیں کہ مذکورہ شخص جولائی 5 سے لاپتہ ہوا تھا۔