لائن مین غلام قادر میر ولد محمد احسان میر (32 برس) ساکن برنبغ کنگن اپنے ہی علاقے میں بجلی کی لائن ٹھیک کر رہے تھے جس دوران کرنٹ لگنے سے وہ بُری طرح سے جھلس گئے۔ اس حادثے کے بعد انہیں علاج کے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر انہیں بچایا نہیں جا سکا۔
کرنٹ لگنے سے ملازم ہلاک - electric shock
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ بجلی کی مبینہ لاپروائی کے سبب ایک اور عارضی ملازم ڈیوٹی کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
کرنٹ لگنے سے ملازم ہلاک
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ کے کئی ملازم دوران ڈیوٹی اپنی قیمتی جان گنوا بیٹھے ہیں اور محکمے کے غفلت برتنے والے ملازموں کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔