وسطی ضلع گاندربل کے منی سیکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں جل جیون مشن کے تحت محکمہ جل شکتی کے زیر اہتمام اعلی سطح کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
گاندربل : جل جیون مشن کے تحت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد اجلاس کی صدارت کمشنر سیکریٹری جل شکتی ایم راجو نے کی۔ اجلاس میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتیسنا، چیف انجینئر جل شکتی افتخار احمد وانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
اس موقع پر کمشنر سیکرٹری کو یہ جانکاری دی گئی کہ اس وقت دیہی علاقوں میں ہر گھر میں پانی کا کنکشن موجود ہے۔ تاہم ابھی کچھ علاقوں میں پانی کا کنکشن مطلوب ہے۔
اس دوران کمشنر سیکرٹری ایم راجو نے اجلاس میں موجود اعلی حکام کو ہدایت دی کہ جل جیون مشن کے تحت ہر گھر میں 'نل سے جل' مشن کے ذریعہ سال 2021/2022 تک کوئی بھی گھر بغیر پانی کے نہیں رہنا چاہیے۔
جن علاقوں اور گھروں میں ابھی تک پانی کی سپلائی فراہم نہیں کی گئی ہے۔ ان کی نشاندہی کر کے ہنگامی بنیادوں پر 'نل سے جل' مکمل ہونا چاہیے تاکہ جموں و کشمیر میں موجود 18 اضلاع میں گاندربل سرفہرست ہوجائے۔