اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: گاندربل میں پولیس پر پتھراؤ - کویڈ 19 کے خلاف کھڑے لوگوں

پولیس کے مطابق گوٹلی باغ ریڈ زون علاقہ میں چند لوگ نماز پڑھنے کے لیے مساجد میں جمع ہوگئے تھے تاہم پولیس جب جائے واردات پر پہنچی تو مقامی لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس نے ان پرلاٹھی چارج کیا۔

لاک ڈاؤن: گاندربل میں پولیس پر پتھراؤ
لاک ڈاؤن: گاندربل میں پولیس پر پتھراؤ

By

Published : May 2, 2020, 12:15 PM IST

اسی طرح کا ایک منظر وسطی کشمیر کے گاندر بل ضلع کے گوٹلی باغ علاقے میں بھی پیش آیا جہاں پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گوٹلی باغ ریڈ زون علاقہ ہے جس میں چند لوگ نماز پڑھنے کے لیے مساجد میں جمع ہوگئے تھے تاہم پولیس جب جائے واردات پر پہنچی تو مقامی لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس نے ان پرلاٹھی چارج کیا۔

وہیں مقامی لوگوں کا بھی الزام ہے کہ 'بلاوجہ پولیس نے ایک نوجوان پر لاٹھی چارج کیا اور گالی گلوچ کی جس کی وجہ سے لوگ آگ بگولہ ہوگئے۔'

ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے کہا کہ ''پولیس اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے علاقے میں لاک ڈاؤن نافذ کرارہی تھی تاہم چند خود غرض لوگوں نے لاکھ کی پامالی کرکے مسجد میں نماز پڑھنے گئے اور پولیس کو دیکھتے ہی ان پر پتھراؤ کرنے لگے۔''

انہوں نے مزید کہا کہ ''پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کر کے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے تاہم باقیوں کی تلاش باقی ہے۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details