مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گاندربل میں علاقے کے لوگوں نے مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ چند روز قبل اتھارٹی کے کچھ لوگ علاقے میں آئے اور انہوں نے جے سی بی مشین کا استعمال کرکے ہمارے عارضی ڈھانچوں اور درختوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے زمینوں کے کاغذات بھی دکھائے تاہم ہماری ایک بھی نہیں سنی گئی اور ہماری زمینوں پر جے سی بی مشین چلا دی گئی۔
احتجاج کرنے والے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ بے شک کچھ زمین سرکاری ہے لیکن زیادہ تر زمین ہماری اپنی ہے۔ اتھارٹی کے ذمہ داران نے ہماری ایک بھی نہیں سنی اور ہمیں اپنے زمینوں سے بے دخل کر دیا۔