اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: پانی کی قلت کے باعث مقامی لوگوں کا احتجاج - ضلع گاندربل کے علاقہ قصبہ لار

وسطی ضلع گاندربل کے علاقہ قصبہ لار سے ملحقہ چونٹھ ولی وار کے پختون محلہ میں پانی کی شدید قلت کے باعث مرد و خواتین نے محکمہ جل شکتی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

گاندربل: پانی کی قلت کے باعث مقامی لوگوں کا احتجاج
گاندربل: پانی کی قلت کے باعث مقامی لوگوں کا احتجاج

By

Published : May 15, 2021, 12:00 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقہ قصبہ لار سے ملحقہ چونٹھ ولی وار کے پختون محلہ میں پانی کی شدید قلت کے باعث مرد و خواتین نے محکمہ جل شکتی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

گاندربل: پانی کی قلت کے باعث مقامی لوگوں کا احتجاج

وہیں قصبہ لار سے ملحقہ پختون محلہ میں سالوں سے پانی کی شدید قلت واقع ہونے سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پختون محلہ کے مقامی لوگوں کے مطابق سالوں قبل علاقہ میں پانی فراہم کرنے کے لئے پائپ لائن بچھائی گئی تھی لیکن ان میں پانی کی سپلائی فراہم نہیں کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں خواتین کو روزانہ ایک کلو میٹر دور سے پانی لانا پڑتا ہے۔

محکمہ جل شکتی کو اس معاملے کی جانب متعدد بار آگاہی دلائی گئی لیکن حکام نے اس مسئلہ میں لیت و لعل سے کام لیا جس کی وجہ سے علاقہ کو کافی مشکلات درپیش آرہی ہیں۔ مجبوراً آج درجنوں خواتین ہاتھوں میں خالی مٹکے لیکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پانی کی قلت کے سبب شدید مشکلات سے دوچار گلشن آباد اسورہ کے لوگ

ABOUT THE AUTHOR

...view details