گورنر کے صلاحکار بشیر احمد خان کے گاندربل ضلع کے دورے کے دوران مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ انہیں گورنر کے مشیر کے ساتھ ملاقات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
'ہمیں مشیر سے ملنے نہیں دیا گیا' - جموں و کشمیر
مقامی لوگوں کے مطابق جب فون پر جواب نہیں ملا تو انہوں نے اس نمبر پر ایک میسج بھیج کر ملاقات کرنے کی کوشش کی تاہم آج صبح چھترگل کنگن سے آیا یہ وفد ملاقات کے بغیر ہی واپس لوٹنے کو مجبور ہوا۔
'ہمیں مشیر سے ملنے نہیں دیا گیا'
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگوں کو ایسے کاموں کے لئے رکھا گیا ہے جو انتظامیہ کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل جب ضلعی انتظامیہ نے دو ہیلپ لائن نمبرز ملاقات کے لئے جاری کئے لیکن ان پر کوئی بھی فون نہیں اٹھا رہا تھا۔
ادھر مقامی لوگوں نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ گورنر کے مشیر کافی کم وقت کے لیے آئے تھے جب کہ علاقے کے مطالبات صرف قلم اور کاغذ تک ہی محدود رہ گئے۔