اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: مقامی مزدوروں کو نظر انداز کرنے کا الزام

پی ڈی پی لیڈر بشیر احمد میر نے الزام عائد کیا ہے کہ 'گنڈ علاقے میں ٹنل کے تعمیراتی کام پر جموں و کشمیر سے باہر کے لوگوں کو رکھا گیا ہے جو کہ مقامی لوگوں کے ساتھ وعدہ خلافی ہے۔'

پی ڈی پی لیڈر بشیر احمد میر
پی ڈی پی لیڈر بشیر احمد میر

By

Published : Mar 3, 2021, 5:19 PM IST

گاندربل کے گنڈ علاقے میں آج پی ڈی پی کے نوجوان رہنما اور سوشل ورکر بشیر احمد میر کی صدارت میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے دوران ڈپٹی کمشنر گاندربل، ڈویژنل کمشنر کشمیر اور دیگر اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی گئی ہے کہ زیرِ تعمیر زیڈ موڈ ٹنل کے کام پر مقامی لوگوں کو بطور ملازم یا مزدور تعینات کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب ٹنل کی تعمیر کے لیے مقامی لوگوں نے اپنی زمین اور مکانات دیئے تھے تب ان سے ملازمت اور روزگار کا وعدہ کیا گیا تھا۔

پی ڈی پی لیڈر بشیر احمد میر

انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ مقامی لوگوں کے ساتھ اس وقت مزدوری اور ملازمت کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ٹنل کے تعمیراتی پروجکٹ ذمہ داران اس وقت وعدہ خلافی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگ اپنی ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں۔

بشیر میر نے کہا ہے کہ یہ علاقہ سردی کے پانچ ماہ کے دوران برفباری کی وجہ سے بند رہتا ہے، جس کی وجہ سے اس علاقے میں رہائش پذیر لوگوں کو روزگار ملنا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن جب اس علاقے میں ٹنل کا کام شروع کیا گیا، تب سے لوگوں میں ایک امید کی کرن نظر آنے لگی تھی، لیکن اب اس علاقے کے لوگوں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

بشیر میر نے ٹنل کے ذمہ داران اور سرکاری حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقامی لوگوں کو ترجیح بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم کریں جس کے وہ حقدار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details