گاندربل: وسطی ضلع گاندربل کے گنائی محلہ فراؤ سمبل گنڈ علاقے میں، بندروں کی یلغار سے مقامی لوگ پریشان ہوگئے، جس کی وجہ سے اب لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہوگیا ہے، مقامی لوگوں نے بتایا کہ فراؤ سمبل گنڈ علاقے میں غذا کی تلاش کے لئے نزدیکی جنگل سے بندروں کی ایک بڑی تعداد نے نزدیکی علاقے، گنائی محلہ بستی میں داخل ہوکر پاور ہاؤس کے جھاڑیوں میں پناہ لیا ہے۔ بندروں کا جھنڈ نہ صرف اچانک گھروں کے اندر داخل ہوتے ہیں بلکہ یہاں پر کھڑی فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برس سے پاور ہاؤس کے افسران سے، جھاڑیوں اور درختوں کو کاٹنے کے لئے درخواست کر رہے، تاہم وہ اس سلسلے میں کوئی کاروائی نہیں کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں دن بھر یہاں ان بندروں کا جھنڈ رہتا ہے، وہ کھڑی فصلوں کے ساتھ ساتھ میوہ باغات کو بھی نقصان پہنچا رہے، اور مقامی لوگوں پر بھی حملہ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ خوف ذدہ ہوگئے ہیں۔