گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں کنگن علاقے کے وانگت جنگلات میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی جب کہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ Woman Killed, 3 injured during Lightning Strike حادثے میں ہلاک ہونے والی 36 سالہ خاتون کی شناخت گلشن بیگم زوجہ بلال احمد پشتونی ساکنہ وانگٹھ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ خاتون کی موت سے علاقے میں غم و سراسیمگی کا ماحول ہے۔
Lightning Strike Kills Woman in Ganderbal: آسمانی بجلی گرنے سے خاتون ہلاک - سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی آسمانی بجلی
ضلع گاندربل میں آسمانی بجلی گرنے سے 36 سالہ خاتون کی موت ہوگئی Lightning Kills Woman in Ganderbal جب کہ اس حادثے میں دیگر تین افراد زخمی ہو گئے۔
ایک پولیس افسر نے خاتون کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لوازمات کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ Lightning Strike in Ganderbal ادھر شمالی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ گلمرگ کے روشنی آرمی پکٹ میں 10 اور 11 جون کی درمیانی رات آسمانی بجلی گرنے سے 18 راشٹریہ رائفلز کا ایک فوجی 32 سالہ لوکندر سنگھ کے ہلاک ہو گیا۔
مزید پڑھیں:Lightning kills More Than 250 Sheep: کوکرناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے 250 سے زائد بھیڑ ہلاک