اردو

urdu

ETV Bharat / state

Militant Arrested in Ganderbal: گاندربل میں ایک عسکریت گرفتار

جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی میں گاندربل کے شوہاما ناگبل کے قریب سے گاڑی چیکنگ کے دوران لشکرطیبہ کے عسکریت کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا Militant Arrested in Ganderbal۔

Militant Arrested in Ganderbal
Militant Arrested in Ganderbal

By

Published : Mar 7, 2022, 7:34 PM IST

گاندر بل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندر بل میں شام کے وقت گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی چیکنگ کے دوران شوہاما ناگبل کے قریب، پی سی گاندربل، 24 آر آر اور 115 بٹالین سی آر پی ایف کی ایک پولیس پارٹی نے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا One Militant Arrested in Ganderbal۔

ویڈیو دیکھیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا شخص لشکرطیبہ کا سرگرم رکن ہے۔

گرفتار عسکریت کی شناخت محمد الطاف وانی کے طور پر ہوئی ہے جو کیگم شوپیاں کا رہنے والا ہے۔

پولیس کے مطابق عسکریت پسند نے دور سے فورسز کی سخت چیکنگ دیکھ کر وارپو روٹ کی طرف لوٹنے کی کوشش کی اور اسے چیلنج کیا گیا۔

جسے فوسز نے فرار ہونے کی اس کی کوشش ناکام بنا دیا اور کچھ فاصلے پر پکڑ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:

گرفتار کیے گئے شخص کے خلاف پہلے بھی شوپیان تھانہ میں ایف آئی آر نمبر 15/22 U/S 18/20/38 ULAP درج ہے جب کہ پی ایس گاندربل میں ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details