جموں و کشمیر انتظامیہ نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ کورونا کے باعث اس بار بھی کشمیر میں کسی طرح کی یاترا نہیں ہوگی۔
اس تعلق سے یاتریوں میں کافی مایوسی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انتظامیہ نے پوتر گپھا سے یاتریوں کے لیے سیدھا لائو ٹیلی کاسٹ کا پروگرام شروع کیا ہے، تاکہ لوگ گھر بیٹھے درشن کر سیکں۔
اس وقت یاترا مارگ پر برف صاف ہو چکی ہے اور اس مارگ پر باضابطہ طور پر سیکورٹی کے جوان گشت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس یاترا مارگ پر جو ملازمین اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ان کے لیے کھانے پینے کی سہولیات کے لیے ہریانہ کے ایک لنگر والے کو لنگر لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ہریانہ کے لنگر والے نے کہا ہے کہ 'مجھے بے شک اجازت دی گئی ہے تاہم مجھ سے بولا گیا ہے کہ میری طرف سے کوئی بھی اجازت نامے کی خلاف ورزی نہیں ہو اور گائڈ لائن کی بھی خلاف ورزی نا ہو۔