گاندربل:وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گنڈ ریزان علاقے میں گزشتہ روز مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں رہائشی مکانات، دکانیں اور گاؤ خانہ منہدم ہوئے تھےتاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق رزان علاقے میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب قریبی بالائی علاقوں سے ایک بہت بڑا لینڈ سلائیڈنگ گر گیا جس نے درجنوں رہائشی مکانات، دکانئوں اور گاؤ خانہ کو شدید نقصان پہنچا۔ بتایا جارہا کہ لینڈ سلائینڈنگ APCO ٹنل کی تعمیر سے ہوا ہے۔ اس حادثہ میں کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے تھے۔
وہیں آج سرینگر کے ممبر پارلیمنٹ و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا علاقہ کا دورہ کیا اور وہاں لینڈ سلائنڈنگ کے باعث ہوئے نقصان کو جائزہ لیا۔ڈاکٹر فاروق نے اس حادثہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ میں کوئی انسانی نقصان نہیں ہوا، لیکن اس حادثہ میں کئی رہائشی مکان ، دکانین اور گاؤ خانوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثہ میں متاثرہ ہوئے لوگوں کے لیے معقول معاوضہ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں لوگ اب رہائش نہیں کرسکتے ہے اس لیے سرکار کو ان لوگوں کی بازآبادکاری کے لیے انتظامات کرنے چاہیے، تاکہ یہ لوگ بآسانی سے زندگی بسر کر سکتے ہے۔