اردو

urdu

ETV Bharat / state

'نہ سڑک بنی نہ زمین کا معاوضہ ملا'

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب وہ متعلقہ محکمہ کے افسران کے پاس جاتے ہیں تو وہاں محکمہ روڈس اینڈ بلڈنگس کے پاس جانے کو کہا جاتا ہے۔ اس طرح سے انہیں پریشان کیا جاتا ہے۔

protest
زمین کا معاوضہ

By

Published : Mar 8, 2021, 7:59 PM IST

گاندربل کے تحصیل کنگن میں واقع رایل علاقے کے لوگ بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کے خلاف احتجاجا کیا۔ سرینگر لداخ قومی شاہراہ پر واقع گاؤں ٹیکری کے لوگوں نے اتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

زمین کا معاوضہ

علاقے میں موجود لوگوں کہا کہ ہمارے پاس آج تک کوئی بھی لیڈر نہیں آیا۔ لوگوں نے کہا کہ چار برس قبل پی ایم جی ایس کے ذمہ داران نے ان سے ان کی زمین یہ کہہ کر لے لی کہ یہاں سڑک تعمیر کی جائے گی اور اس کا معاوضہ بھی دیا جائے گا۔

لوگوں کا الزام ہے کہ ان کو نہ ہی معاوضہ ملا اور نہ ہی سڑک ملی۔ ان کا کہنا ہے کہ بے شک اس سڑک پر کام تو شروع کیا گیا لیکن اس کی تعمیر مکمل نہ کی گئی جس کی وجہ سے آج بھی اس علاقے میں بیمار ہونے والوں کو پرانے زمانے کی طرح کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال لے جانا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں دھوکے کے سوا کچھ بھی نہیں ملا۔ محکمہ نے ان کی زمین سڑک بنانے کے لئے لی اور کہا گیا معاوضہ ملے گا مگر آج تک نہ روڑ بنا اور نہ ہی معاوضہ ملا۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات کے تئیں بیداری کے لیے کیمپ

ان کا کہنا ہے کہ جب وہ متعلقہ محکمے کے افسران کے پاس جاتے ہیں تو وہاں محکمہ روڈس اینڈ بلڈنگس کے پاس جانے کو کہا جاتا ہے اور جب ان کے پاس جاتے ہیں تو وہاں ان کے پاس جانے کے لئے بولا جاتا ہے۔ اس طرح سے انہیں جان بوجھ کر پریشان کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details