جموں وکشمیرکےگاندربل ضلع کے گنڈ کےمقامی لوگوں نے پرائمری ہیلتھ سنٹر گنڈ میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر احتجاج کیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ بنیادی سہولیات کی کمی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کمی کی وجہ سے گنڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان کے مطابق گنڈ اور اس سے ملحقہ 30 سے زائد علاقوں میں رہائش پذیر ہزاروں کی آبادی میں مختلف امراض میں مبتلا افراد کو گاندربل، سرینگر کے مختلف ہسپتالوں کی جانب رخ کرنا پڑ رہا ہے، جس کے نتیجے میں وقت اور روپیے کا ضیاع ہوتا ہے۔ جبکہ گنڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایسے بھی لوگ رہتے ہیں جو مزدوری پر گزر بسر کرتے ہیں۔