اردو

urdu

Ganderbal Snow Avalanche Area بھاری برفباری کے بعد بالتل سے مزدوروں کو محفوظ مقام منتقل کیا گیا

By

Published : Jan 13, 2023, 10:33 PM IST

ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں گزشتہ روز ایک برفانی تودا گرنے سے دو مزدور ہلاک ہوگئے ۔ انتظامیہ نے آج علاقہ میں بھاری برفباری اور مزید برفانی تودے گرنے کی پیش گوئی کے بعد نجنی کمپنی کے عملہ اور مزدوروں کو محفوط مقام منتقل کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بھاری برفباری کے بعد بالتل سے مزدوروں کو محفوظ مقام منتقل کیا گیا

گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں گشزتہ روز ایک برفانی تودا گرانے سے ایک نجی کمپنی میگا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ کے دو مزدور زندہ دفن ہوگئے انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ سخت کوشوشوں کے بعد دونوں مزدوروں کی لاشوں کو برف سے نکالا گیا۔

وہیں آج ضلع انتظامیہ نے بھاری برفباری اور مزید برفانی تودے گرنے کی پیش گوئی کے بعد کمپنی کے باقی مزدوروں کو منتقل کر کے گگنگیر میں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ نے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے آج یہ فیصلہ لیا ہے کہ فی الحال باقی مزدوروں اور ملازمین کو گگنگیر کوارٹروں میں منتقل کیا جائے، تاکہ ان کی جانوں کو بچایا جا سکے۔ بتادیں کہ جمعہ کے روز علاقہ میں بھاری برفباری ہوئی ہے اور محکمہ موسمیات نے اس علاقے میں مزید برفانی تودے گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔

گاندربل میں برفباری

وہیں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے سبھی علاقوں کی طرح وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میںجمعہ کے صبح سویرے ہی برفباری شروع ہوئی تھی۔ ضلع کے میدانی علاقون میں درمیانہ درجہ کی برفباری جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برفباری ہوئی ہے۔ انتظامیہ سڑکوں سے برف ہاٹنے کے کام میں مصروف ہیں ۔ وہیں بھاری برفباری کے سبب علاقہ کے بیشتر علاقوں میں لوگوں کو مختلف قسم کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:Two Man were Buried Under An Avalanche In Ganderbal برفانی تودے کے نیچے دو مزدور دب گئے ایک کی لاش دستیاب

ABOUT THE AUTHOR

...view details