گاندربل:جموں و کشمیر کے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کوہستان کالونی صفا پورہ میں پیر کو پتھر کی کان کا ایک حصہ گرنے سے ایک 25 سالہ مزدور ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی شناخت خورشید احمد لہروال ولد غلام حسن لہروال ساکن کونڈہ بلکے طور پر ہوئی ہے۔Stone Quarry Accident in Ganderbal
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پتھر کی کان کا کچھ حصہ آج دوپہر منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں مقامی رہایشی مزدور خورشید احمد لہروال ولد غلام حسن کی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ وہیں، کوندبل صفا پورہ کے 50 سالہ مزدور غلام نبی لہروال زخمی ہوگیا۔ زخمی مزدور کو علاج و معالجہ کے لیے پبلک ہیلتھ سنٹر صفا پورہ منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے مزید علاج کے لیے سرینگر ریفر کیا گیا۔