اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: محکمہ زراعت کی جانب سے کسان میلے کا اہتمام

گاندربل میں محکمہ زراعت نے مینگام پارک میں یک روزہ عوامی بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔

گاندربل: محکمہ زراعت کی جانب سے کسان میلے کا اہتمام کیا گیا
گاندربل: محکمہ زراعت کی جانب سے کسان میلے کا اہتمام کیا گیا

By

Published : Mar 20, 2021, 6:29 PM IST

جموں و کشمیر کے گاندربل میں محکمہ زراعت نے آج مینگام پارک میں یک روزہ عوامی بیداری کیمپ کا انعقاد کیا جہاں کسانوں کو زراعت کے جدید طریقے اور ٹکنالوجی کے تعلق سے جانکاری فراہم کی گئی۔

اس موقع پر زراعت، باغبانی، فشریز اور سیرکلچر محکمہ نے اپنے اپنے اسٹال بھی لگائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر ڈی سی سی چیئرپرسن نزہت اشفاق اور مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

گاندربل: محکمہ زراعت کی جانب سے کسان میلے کا اہتمام کیا گیا

اس کسان میلے میں کسانوں کے لیے درکار مشینری اور بیج بھی دستیاب کرائے گئے تھے۔

وہیں، کسان میلے کا افتتاح ڈی ڈی سی چیئرپرسن نزہت اشفاق نے کیا اور افسران نے اس علاقے میں محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کے لیے کیے جارہے کام کاج کی جانکاری فراہم کی۔

اس جانکاری کیمپ و کسان میلے کے دوران کسانوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف اسکیمز کے بارے میں تفصیل سے جانکاری فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: ماہی گیروں کے لیے معلوماتی کیمپ

ABOUT THE AUTHOR

...view details