گاندربل:کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حنا بٹ Khadi and Village Industries Board Vice Chairperson Dr Hina Bhat نے بالتل کا دورہ کرتے ہوئے شری امرناتھ جی بیس کا جائزہ لیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنر گاندربل، یاترا افسران سمیت متعدد افراد موجود تھے۔ Hina Bhat Visited Amarnath Base Camp
انہوں نے یاتریوں سے بات چیت کرتے ہوئے سہولیات کا جائزہ لیا اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ حنا بٹ نے فوج، نیم فوجی دستوں، جموں و کشمیر پولیس، ایس ڈی آر ایف، مقامی لوگوں اور ضلع کے تمام افسران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بادل پھٹنے کے بعد سے اب تک ان سبھی نے بہت اچھا اور قابل تعریف کام انجام دیا ہے۔ Hina Bhat Visited Amarnath Base Camp