اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmiri Pandits Protest: راہل بھٹ کے قتل کے خلاف کشمیری پنڈتوں کا احتجاج جاری

اس دوران کشمیری پنڈت جو احتجاج کر رہے تھے نے کہا ہے کہ 'ہمیں افسوس ہے کہ ہم چار دن سے لگاتار احتجاج کر رہے ہیں اور شرم کی بات ہے کہ ڈپٹی کمشنر گاندربل ہمارے پاس نہیں آئے ہیں جو کہ افسوس ناک بات ہے۔ Rahul Bhat’s Killing

راہل بٹ کے قتل کے خلاف کشمیری پنڈتوں کا احتجاج جاری
راہل بٹ کے قتل کے خلاف کشمیری پنڈتوں کا احتجاج جاری

By

Published : May 17, 2022, 11:24 AM IST

گاندربل:جموں و کشمیر کے گاندربل میں گزشتہ ہفتے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں راہل بھٹ کی ہلاکت پر کشمیری پنڈتوں کا احتجاج پیر کو بھی جاری رہا۔ اطلاعات کے مطابق سینکڑوں کشمیری پنڈت گاندربل ضلع کے تولہ مولہ میں اپنی برادری کے رکن کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ مظاہرین نے بھٹ کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں، جنہیں 12 مئی کو ضلع بڈگام کے چاڈورہ میں ان کے دفتر کے اندر عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ protest against Rahul Bhat's killing

راہل بٹ کے قتل کے خلاف کشمیری پنڈتوں کا احتجاج جاری

اس دوران کشمیری پنڈت جو احتجاج کر رہے تھے نے کہا ہے کہ 'ہمیں افسوس ہے کہ ہم چار دن سے لگاتار احتجاج کر رہے ہیں اور شرم کی بات ہے کہ ڈپٹی کمشنر گاندربل ہمارے پاس نہیں آئے ہیں جو کہ افسوس ناک بات ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے اپنا یہ مطالبہ دہرایا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، تاکہ ہم بھی بے خوف اپنی زندگی گزار سکیں۔' واضح رہے کہ اس احتجاج میں مقامی مسلم لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ Rahul Bhat’s Killing

یہ یاد رہے کہ ضلع بڈگام کی تحصیل آفس میں کام کر رہے ایک کشمیری پنڈت، راہل بھٹ پر جمعرات کی دوپہر مشتبہ عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی کشمیری پنڈت کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئے۔ Kashmiri Pandits Protest Against Rahul Bhat’s Killing

ABOUT THE AUTHOR

...view details