جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں آج آواز اور احساس فاؤنڈیشن نے غریبوں میں کپڑے مفت کئے تاکہ غریب لوگوں کو بھی اچھے کپڑے مل سکے تاکہ وہ بھی اچھے سے زندگی بسر کرسکیں۔
موسم سرما کے پیش نظرآواز اور احساس فاونڈیشن کی جانب سے گرم کپڑوں کا انتظام واضح رہے کہ آواز اور احساس فاؤنڈیشن نے اس سے پہلے بھی غریبوں کے لئے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جس میں غریب لڑکیوں کی شادی کرائی گئی ہے۔
اس بارے میں جب ہم نے آواز اور احساس فاؤنڈیشن کے سربراہ کے ساتھ بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہمیں پہلے اپنے آس پاس دیکھنا چاہیے کہ کوئی غریب اگر ہوتا ہے تو اس کی مدد کی جائے۔