اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest in Ganderbal Againt Acid Attack: دوشیزہ پر تیزاب حملے کے خلاف گاندربل میں خاموش احتجاج - دوشیزہ پر تیزاب حملے کے خلاف احتجاج

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سماجی کارکنان نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے سرینگر تیزاب حملے Kashmir Acid Attack میں ملوث افراد کو سخت سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

دوشیزہ پر تیزاب حملے کے خلاف گاندربل میں خاموش احتجاج
دوشیزہ پر تیزاب حملے کے خلاف گاندربل میں خاموش احتجاج

By

Published : Feb 4, 2022, 9:17 PM IST

سرینگر کے پائین شہر میں منگل کی شام ایک 24سالہ خاتون پر تیزاب حملہ Kashmir Acid Attackکی سیاسی، سماجی، تجارتی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی جا رہی ہے۔

دوشیزہ پر تیزاب حملے کے خلاف گاندربل میں خاموش احتجاج

جمعہ کو وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے عیدگاہ میں مقامی باشندوں، سماجی کارکنان نے تیزاب حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے خاموش Protest in Ganderbal Againt Acid Attackاحتجاج درج کیا۔

احتجاج میں شامل مرد و زن نے ملوث افراد کو سخت سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا تاکہ ’’مستقبل میں اس طرح کے مزید واقعات رونما نہ ہو سکیں۔‘‘

انہوں نے تیزاب حملہ متاثرہ لڑکی کی مالی امداد کے علاوہ اسکی بازآبادکاری کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

احتجاج میں شامل ایک خاتون سماجی کارکن نے کہا: ’’کشمیر میں اس طرح کا واقعہ پیش آنے سے کشمیری خواتین اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کر رہی ہیں۔‘‘

انہوں نے پولیس و انتظامیہ سے خواتین کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے اور ملوث افراد کو عبرتناک سزا دیے جانے کی مانگ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details