گاندربل: کرگل وجے دیوس ہر سال 26 جولائی کو منایا جاتا ہے اس روز اس بھارتی فوج کے اہلکاروں کو یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے سنہ 1999 میں گرگل جنگ میں فتح حاصل کی۔کرگل فتح مشعل بہادری اور قربانی دینے والے ہیروز کو خراج عقیدت کی علامت ہے جنہوں نے وطن کے لیے قربانی دیکر جیت حاصل کی ہے۔Kargil Vijay Diwas
کرگل وجے دیوس فتح کا یہ مشعل آج وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے وسن فوجی کیمپ پہنچی۔ فتح کے اس مشعل کو کمانڈنگ آفیسر وسن بٹالین نے سنبھال لیا۔اس دوران ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں این سی سی کیڈٹس، طلبہ، اساتذہ، نوجوانوں، سول معززین، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ Kargil Victory Flame in Ganderbal