چند روز قبل وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے چھترگل، کنگن مین آگ کی ایک هولناک واردات میں غریب کمبے کا دو منزلہ آشیانہ نظر آتش ہوا تھا جسکے بعد ایک درجن افراد پر مشتمل متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے کے لیے مجبور ہیں۔
غلام قادر میر نامی ایک متاثرہ شخص اور اُنکے بھائی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور اُنکے اہل و عیال ان دنوں کھلے آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں۔
گاندربل: آگ متاثرین کی امداد کی اپیل انہوں نے کہا کہ مکان کے ساتھ ساتھ اس میں موجود ضروریات زندگی کا سامان، اشیاء خورد و نوش اور نقدی بھی جل کر خاکستر ہو گئے۔
متاثرین نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے انہیں ایک کوئنٹل چاول کے علاوہ دو ٹینٹ فراہم تو کئے ہیں تاہم بارشوں اور تيز ہواؤں کے وقت اُنکے بچے خوف و ہراس محسوس کرتے ہیں۔
اُنہوں نے سرکار اور عوام الناس سے رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں انکی امداد کی اپیل کی ہے۔