اردو

urdu

ETV Bharat / state

افسر کی داداگیری سے زمیندار پریشان - احتجاج

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے کے متعدد زمینداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی زمینوں کی طرف جانے والے راستے کو ایک سرکاری افسر اپنی طاقت کا غلط استعمال کر کے جبراً بند کروا نےکی کو شش رہا ہے۔

kangan

By

Published : Jun 25, 2019, 9:43 AM IST

یہ افسر اس سے قبل اس علاقےکا تحصیلدار بھی رہ چکا ہے اور یہاں کا مقامی باشندہ ہے۔ بقیہ زمینداروں کے کھیتوں کو جانے والا راستہ اس کی زمین سے ہو کے گزر تا ہے اور آبپاشی بھی اسی کی زمین سے ہو کے گزرتی ہے۔

افسر کی داداگیری سے زمیندار پریشان

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ' گزشتہ کئی برسوں سے وہ لوگ اسی راستے سے اپنے کھیت جاتے رہے ہیں لیکن گزشتہ ایک سال سے یہ افسر راستہ اور آبپاشی دونوں بند کرنے کی کو شش کر رہا ہے'۔

مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ 'مذکورہ افسر کی نیت میں کھوٹ ہے وہ چاہتا ہے کہ زمیندار عاجز آکر اپنی زمینیں کم قیمتوں پر اسے فروخت کردیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' ڈیوجنل مجسٹریٹ کنگن نے کئی مرتبہ پولیس کو حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اس ناجائز قبضے کو ختم کرنے کو کہا لیکن اس شخص کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے'۔

انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی وہ ان کی زمینوں کا خود جائزہ لیکر انہیں انصاف دلائے ورنہ وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details