اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل میں ٹریفک جام کا مسئلہ دن بدن سنگین معاملہ بنتا جارہا ہے - Traffic Jams In Ganderbal

گاندربل میں ٹریفک جام کا مسئلہ دن بدن سنگین معاملہ بنتا جارہا ہے۔ اسکولی بچے، ملازمین اور ایمبولینس کافی وقت تک اس جام میں پھنسے رہتے ہیں۔ مقامی افراد نے حکومت سے اس مسئلہ کو جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گاندربل میں ٹریفک جام کا مسئلہ دن بدن سنگین معاملہ بنتا جارہا ہے
The problem of traffic jams in Ganderbal is becoming a serious issue day by day

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 1:52 PM IST

Updated : Nov 29, 2023, 4:52 PM IST

گاندربل میں ٹریفک جام کا مسئلہ دن بدن سنگین معاملہ بنتا جارہا ہے

گاندربل:ایک طرف جہاں مرکزی سرکار یہ دعوٰی کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر کے سبھی علاقوں میں سڑکوں کا جھال بچھانے کے ساتھ ہر جگہ سڑکوں پر میگڈم بچھایا گیا ہے، جب کہ پرانی سڑکوں کو کشادہ کیا گیا ہے، جس کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ تاہم زمینی سطح پر یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔ نمائندے کے مطابق ضلع گاندربل کی سڑکیں وہی پرانی سڑکیں ہیں، جہاں کوئی کشادگی کا کام نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گاندربل کے سبھی بازاروں میں صبح سے لے کر شام تک ٹریفک جامکا سلسلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس ضلع کے سبھی بازاروں میں اسکولی بچے، ملازمین اور ایمبولینس میں موجود مریض کئی کئی گھنٹوں تک جام میں رہنے کی وجہ سے پھنس کے رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہر کوئی اپنی اپنی منزل تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

ٹریفک جام کا مسئلہ دن بدن سنگین معاملہ بنتا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں:

Traffic Jams In Ramban رامبن میں مسلسل ٹریفک جام کے خلاف مقامی لوگوں کا احتجاج

اس سلسلہ میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کئی بار ناگہ بل سے وایل تک سڑک کو کشادہ کرنے کے لیے اگرچہ ہم نے ایک پروجیکٹ کے بارے میں سنا تھا، جس کے لیے کام بھی شروع کیا گیا، تاہم نہ جانے کن وجوہات کی بنا پر اسے آگے نہیں بڑھایا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس پروجیکٹ کو پھر سے شروع کیا جائے گا۔ دوسری جانب علاقے کے کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آج تک جتنی بھی سرکاریں آئی ہیں، یا آج کی جو ایل جی سرکار ہے، انہوں نے کبھی بھی اس اہم مسئلہ کی طرف دھیان نہ دے کر لوگوں کو مزید مشکلات کی طرف دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دراصل گاندربل کے بازاروں سے جب بھی اعلیٰ افسران یا منتریوں کو گزرنا ہوتا ہے، تو ٹریفک پولیس یا ضلع پولیس کی مدد سے اس وقت سڑکوں سے گزرنے والی گاڑیوں کو ایک طرف روک کر افسران یا منتریوں کو آرام سے گزرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں لگتا ہے کہ گاندربل کے بازاروں میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے اور یہاں کی سڑکیں بھی کشادہ ہیں، اس لیے یہاں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ کافی تشویش کی بات ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

Last Updated : Nov 29, 2023, 4:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details