اطلاعات کے مطابق وائل علاقے میں ریت مافیا نالہ سندھ سے دن دہاڑے باجری اور ریت نکالتے ہیں، اس ضمن میں علاقے کے لوگوں نے کہا کہ 'غیر قانونی طور پر کچھ لوگ نالہ سندھ کا وجود ختم کرنے پر تلے ہیں اس سے نہ صرف نالہ سندھ کا وجود ختم ہوگا، بلکہ پورے علاقے کو خطرہ لاحق ہے'۔
علاقے کے لوگوں نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'چند خود غرض لوگ غیر قانونی اور ناجائز طریقے سے نالہ سندھ سے ریت اور باجری نکالتے ہیں، جس کی وجہ سے اس میں موجود مچھلیوں کا وجود بھی ختم ہورہا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ نالہ سندھ کی خوبصورتی پر بھی بہت برا اثر پڑ سکتا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'نالہ سندھ قدرتی خوبصورتی اور کئی اقسام کی مچھلیوں کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے، تاہم ایسے کارناموں سے اس کی شان ختم ہو سکتی ہے۔