گاندربل (جموں کشمیر):منشیات کا قلع قمع کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس پولیس نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایک غیر مقامی منشیات فروش کو حراست میں لے لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ گاندربل پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پوسٹ شادی پورہ کے حدود میں ایک ’’بدنام‘‘ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے منشیات کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سمبل پل کے قریب پولیس پارٹی نے نا کہ چیکنگ کے دوران مشکوک حالت میں گھوم رہے ایک شخص کی تلاشی لی۔ گاندربل پولیس کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران اس شخص کے قبضہ سے دو کلوگرام چرس برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ 720 گرام پوست کا بھوسہ بھی ضبط کیا گیا۔ گاندربل پولیس نے منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔