گاندربل:زوجیلا درے پر متعدد برفانی تودے گرنے کی وجہ سے سری نگر کرگل ہائی وے بند ہے۔ اطلاعات کے مطابق سڑک کے دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور ٹرک پھنسے ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ شاہراہ فی الحال بند رہے گی۔ اس سلسلے میں ایس ڈی پی او کنگن مظفر جان نے کہا کہ گذشتہ روز برفانی تودہ گرنے کے بعد سے شاہراہ بند ہے اور فی الحال کسی طرح کی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کل ہائی وے کے معائنہ کے بعد سڑک کی حالت کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ گل پیش آئے حادثے میں پولیس نےتمام مسافروں کو بچا لیا جب دو گاڑیاں زوجیلا کے پاس ایک پہاڑ سے نیچے گر گئیں اور برفانی تودہ ان سے ٹکرا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سڑک کھلنے کے انتظار میں سونمرگ اور منی مرگ میں سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
پچھلے مہینے بھی اسی ہائی وے کو 17 اپریل کو زوجییلا پاس پر مسلسل دو دن تک برفانی تودے سڑک پر گرنے کے بعد سڑک کو بند کر دیا گیا تھا۔ کئی گاڑیاں برف کے نیچے دب گئیں اور ڈرائیوروں اور مسافرین کو بچا لیا گیا تھا۔ دوسری جانب جو ٹرک سونمرگ میں پھنس گئے ہیں۔ ان گاڑیوں میں اب بھیڑ بکریاں جو کرگل پہنچائی جانی تھیں، سردی اور بھوک کی وجہ سے مر رہے ہیں۔