اردو

urdu

ETV Bharat / state

New Skill Courses For Tribal Students جموں و کشمیر کے قبائلی امور کے محکمے نے نئے کورسز کا اضافہ کیا - جموں و کشمیر کے قبائلی امور کے محکمہ کا اعلان

بیداری کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی امور کے محکمے کے جاوید احمد پرے (کوآرڈینیٹر/نوڈل آفیسر) نے کہا کہ محکمے نے مختلف ڈگریوں اور کورسز کے حصول کے لیے جموں و کشمیر UT کے درج فہرست قبائل (ایس ٹی) طلباء کو فائدہ پہنچانے کے لیے مختلف خصوصی اسکالرشپ اسکیمیں شروع کی ہیں۔ 300 New Skill Courses Introduced For Tribal Students From Existing 50 Course

قبائلی امور
قبائلی امور

By

Published : Nov 5, 2022, 11:31 AM IST

محکمہ قبائلی امور جموں و کشمیر نے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام کے تحت 300 سے زیادہ نئے کورسز شامل کیے ہیں، جن میں مینجمنٹ، سافٹ اسکلز،روبوٹکس،ڈیٹا اینالیٹکس،بلاک چین،مصنوعی ذہانت،ہوا بازی،کوڈنگ اور دیگر مختلف کورسز شامل ہیں۔ یہ بات ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ٹرائبل افیئر ڈپارٹمنٹ جموں و کشمیر) کے افسران کی ٹیم نے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول گاندربل میں منعقدہ یک روزہ تربیتی پروگرام کے دوران کہی۔300 New Skill Courses Introduced For Tribal Students From Existing 50 Course

قبائلی امور

بیداری کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی امور کے محکمے کے جاوید احمد پرے (کوآرڈینیٹر/نوڈل آفیسر) نے کہا کہ محکمے نے مختلف ڈگریوں اور کورسز کے حصول کے لیے جموں و کشمیر UT کے درج فہرست قبائل (ایس ٹی) طلباء کو فائدہ پہنچانے کے لیے مختلف خصوصی اسکالرشپ اسکیمیں شروع کی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلی بار محکمہ نے مختلف قبائلی طلباء میں 800 اسمارٹ ٹیب تقسیم کیے ہیں، جو مختلف تعلیمی اداروں میں اپنی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

کوآرڈینیٹر TRI نے شرکاء کو یہ بھی بتایا کہ محکمہ نے گروپ A کورسز میں اسکالرشپ کو 30,000 روپے سالانہ سے بڑھا کر 72,000 روپے سالانہ کردیا ہے جس میں 12,000 روپے کے الاؤنس بھی شامل ہیں۔ گروپ بی کورسز کے لیے اسکالرشپ 20,000 روپے سالانہ پر 2011-12 سے اب تک بڑھا کر 53,200 روپے سالانہ کر دی گئی ہے جس میں 82,00 روپے بطور الاؤنس بھی شامل ہیں۔ گروپ سی کورسز میں اسکالرشپ کو 18,000 روپے سے بڑھا کر 41,700 روپے اور گروپ ڈی کورسز میں بڑھا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Pahari ST Status Divides Tribal population "پہاڑی آبادی کو درجہ فہرست طبقہ دینے پر بی جی پی کو سیاسی فائدہ ہوگا"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان بیداری کیمپوں کا مقصد صرف یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ ایس ٹی طلباء کو اس قسم کے پروگراموں/تربیتی کیمپوں کے ذریعے تعلیم دی جا سکے تاکہ قبائلی امور کے محکمے کی طرف سے نافذ کردہ اسکالرشپ سکیموں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ پروگرام کے کنوینر ریاض احمد شاہ نے محکمہ اور محکمہ کی جانب سے نافذ کی جانے والی اسکیموں کا مختصر تعارف پیش کیا۔ کیمپ میں چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل، عبدالمجید کوہلی، ڈپٹی سی ای او گاندربل، نذیر احمد وانی، پرنسپل بایز ہائر سیکنڈری اسکول گاندربل نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details