اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bear captured in Ganderbal : گاندربل میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک اور ریچھ کو پکڑ لیا - ETV Bharat

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے وارپوہ، شہامہ میں محکمہ وائلڈ لائف (J&K Wild Life Department) نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ریچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

گاندربل میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک اور ریچھ کو پکڑ لیا
گاندربل میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک اور ریچھ کو پکڑ لیا

By

Published : Nov 25, 2021, 4:22 PM IST

ضلع گاندربل کے وارپوہ علاقے میں ریچھ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ (J&K Wild Life Department) نے جگہ جگہ پنجرے نصب کیے تھے۔ جمعرات کی صبح محکمہ وائلڈ لائف نے ریچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرکے اسے کنٹرول روم گاندربل لے گئے۔

گاندربل میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک اور ریچھ کو پکڑ لیا

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع کے مینگ علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف (J&K Wild Life Department) نے ایک ریچھ کو پکڑ کر اسے داچھی گام نیشنل پارک پہنچایا تھا۔

مقامی باشندوں کے مطابق شہامہ سے ملحقہ علاقہ وارپوہ میں گزشتہ چند روز سے ریچھ نے خوف و ہراس کا ماحول بپا کیا تھا جس کی وجہ سے وارپوہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں لوگ باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے تھے، محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے ریچھ کو پکڑنے کے بعد مقامی آبادی نے راحت کی سانس لی۔

مزید پڑھیں: Bear in Ganderbal: گاندربل میں ریچھ کو پکڑ کر داچھی گام پارک پہنچایا گیا

دریں اثناء محکمہ وائلڈ لائف میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے حکام سے رکی پڑی تنخواہوں کو واگزار کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details