گاندربل: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کی سالمیت اور امن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اُن کے نام پر اسکولوں، کالجوں، ہسپتالوں، پلوں اور دیگر عمارتوں کو منسوب کیا جائے گا۔ منوج سنہا نے بتایا کہ ہم ان بہادروں کی شہادت کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے، جنہوں نے ملک کی سالمیت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے گاندربل میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔LG Manoj Sinha on Naming Govt Buildings
انہوں نے بتایا کہ گاندربل ضلع میں اہم عمارتوں کو شیخ عبدالجبار کے نام سے منسوب کیا جائے گا، جنہیں 32 سال قبل ملک کی خود مختاری اور امن کے تئیں اپنی وابستگی کی وجہ سے عسکریت پسندوں نے ہلاک کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ شیخ عبدالجبار ملک کے عظیم سپوت تھے ۔Death Anniversary of Sheikh Abdul Jabbar
ایل جی نے مزید بتایا کہ اشفاق جبار اپنے عظیم والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور جموں و کشمیر میں ملک کی خودمختاری، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی وابستگی کی وراثت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ رشوت ستانی کے بارے میں ایل جی نے کہا کہ بدعنوانی کو ختم کرنے کے لیے موجودہ انتظامیہ نے زمینی سطح پر کام کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔