اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے گاندربل میں پروگرام

گاندربل ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے زیر اہتمام ضلع عدالت گاندربل میں چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گاندربل محمد یوسف وانی کی زیر نگرانی ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے گاندربل میں پروگرام
عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے گاندربل میں پروگرام

By

Published : Mar 9, 2021, 5:17 PM IST

اس موقع پر سب جج گاندربل محترمہ تبسم اور سکریٹری ڈی ایل ایس اے گاندربل نے بھی خطاب کیا اور خواتین کے عالمی دن پر روشنی ڈالی۔

عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے گاندربل میں پروگرام

انہوں نے بتایا کہ عالمی یوم خواتین گذشتہ 110 سالوں سے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ محترمہ تبسم نے بتایا کہ' ہمارا آئین عورت کے حق میں خصوصی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے۔


انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو گھر، معاشرے، ادارے اور حکومت کی جانب سے عزت افزائی ہو اور خصوصی نگہداشت بھی دی جائے۔ خواتین خواہ گھریلو ہوں یا نوکری پیشہ انہیں وہ عزت دی جائے کہ وہ دنیا کی عظیم ترین عورت ہیں۔

مزید پڑھیں:بارہویں جماعت میں مومنہ نے ٹاپ کیا


اس موقع پر موبائل مجسٹریٹ گاندربل محترمہ فخر النساء نے بھی اس موضوع پر روشنی ڈالی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details