قمریہ اسٹیڈیم میں راشٹریہ رائفلز کی 5 ویں بٹالین کے زیر اہتمام ضلع گاندربل کے اندرونی دیہات پر مشتمل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں اتوار کو گاڈورہ اور رکھ ہرن کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا۔ مجموعی طور پر آٹھ ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔ تاہم فائنل میں گاڈورہ ٹیم اور رکھ ہرن نے جگہ بنائی تھی
گاندربل: راشٹریہ رائفلز کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام - گاڈورہ والی بال ٹیم
فائنل میچ جیتنے والی اور رنراپ ٹیم کو ٹرافی، توصیفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا گیا۔
راشٹریہ رائفلز کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
اتوار کو گاڈورہ والی بال ٹیم نے رکھ ہرن کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
کھلاڑیوں نے فوج کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ ائندہ بھی اس طرح کے کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔