انڈور اسٹیڈیم سہ پورہ گاندربل میں راشٹریہ رائفلز کی پانچویں بٹالین کے زیر اہتمام ضلع گاندربل کے اندرونی دیہات پر مشتمل کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
ٹورنامنٹ میں سہارا کلب اور حیدریا کیسی ٹولہ مولا کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا۔ آٹھ ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔ فائنل میچ جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ اتوار کو سہارا کلب ٹیم نے حیدریا ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔