اردو

urdu

By

Published : Mar 13, 2021, 4:03 PM IST

ETV Bharat / state

بارش سے اسکول کی دیوار منہدم

مقامی لوگوں نے کہا کہ اس اہم معاملے کی تحقیق ہونی چاہیے کہ کیوں اس خستہ حال بنیاد پر دیوار کھڑی کرکے سرکاری خزانہ کو لوٹا گیا۔

School
اسکول

وادی کشمیر میں گزشتہ تین روز سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ بارش کی وجہ سے ضلع گاندربل کے بی ہامہ میں قائم گورنمنٹ بایز مڈل اسکول کی عمارت کی دیوار گر گئی، حالانکہ دیوار گرنے سے کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

اسکول

مقامی لوگوں کے مطابق یہ اسکول سڑک پر واقع ہے اور اس اسکول کی دیوار کی بنیاد پہلے سے ہی خستہ حال تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق دیوار کو بنانے میں پانچ لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دو سال قبل اس دیوار پر کام شروع کیا گیا تھا، اس وقت مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمے سے گزارش کی تھی کہ دیوار کو خستہ حال بنیاد پر نہ بنایا جائے، لیکن متعلقہ محکمہ نے اس بات کو نظر انداز کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آج بارش کی چند بوندیں گرنے سے دیوار گر گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: پی ڈی ڈی کے خلاف مقامی لوگوں کا احتجاج

مقامی لوگوں نے کہا کہ اس اہم معاملے کی تحقیق ہونی چاہیے کہ کیوں اس خستہ حال بنیاد پر دیوار کھڑی کرکے سرکاری خزانہ کو لوٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ کوئی حادثہ پیش نہ آیا اور دیوار رات میں گری۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details