ضلع گاندربل کے علاقہ واکورہ میں محکمہ شپ اینڈ ہسبنڈری کی جانب سے بھیڑوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مرکز کا افتتاح کیا گیا۔ واکورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھیڑوں کی کثیر تعداد موجود ہے، جن کے لئے آج تک طبی سہولیات فراہم نہ ہونے کی وجہ سے بھیڑ بکریاں پالنے والوں کو طرح طرح کے مشکلات درپیش آ رہی تھیں۔
واکورہ سے ملحقہ علاقوں کے درجنوں مقامی شہریوں نے متعدد بار اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ واکورہ میں محکمہ شپ اینڈ ہسبنڈری کا فرسٹ ایڈ سنٹر ہونا چاہئے جبکہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے ذریعے بھی طبی مرکز ہونے کی فریاد کی تھی۔ بالاخر ضلع انتظامیہ نے آج واکورہ میں فسٹ ایڈ سینٹر کا افتتاح کرکے علاقہ کی دیرینہ مانگ پوری کر دی۔